وزیراعظم اور آرمی چیف نے پارا چنار میں فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی 

Jun 29, 2023 | 13:15:PM
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچ گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک افغان سرحد پاراچنار پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارا چنار میں ڈیوٹی پر مامور فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس حوالے سے  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید  فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی ہے۔ 

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کی داد دی اور انہیں عید کی مبارک باد دی ۔ 

مزید پڑھیں:  قربانی ایک رسم نہیں بلکہ عالمگیر جذبہ ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔