ملتان ضمنی الیکشن؛ شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Jun 29, 2022 | 18:59:PM
تحریک انصاف، وائس چیئرمین، شاہ محمود قریشی، پارٹی پر برس پڑے،
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے صاحبزادے زین قریشی کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی کو تنقیدکا نشانہ بنا ڈالا، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی،انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ 2018 میں مجھے پی ٹی آئی نے الیکشن ہرایا،برملا کہہ رہا ہوں اور عمران خان کو بھی کہا ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ اگر ایم پی اے ہوتا تو آج پنجاب کی یہ صورتحال نہ ہوتی،مجھے کیا فرق پڑا ، میں تو وزیر خارجہ بن گیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مجھے لوگوں نے کہا مت لڑاﺅ زین کو الیکشن ہار گیا تو بہت بے عزت ہوگی ،کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو صرف جیت کیلئے ہی نہیں لڑیں جاتی ۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ کیوں لیا ؟ الیکشن کمیشن کا عطاتارڑ کو نوٹس