عیدالاضحی کب ہو گی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

Jun 29, 2022 | 11:24:AM
پاکستان،ذی الحج،چاند،مولانا عبدالخبیر آزاد،مرکزی رویت ہلال کمیٹی
کیپشن: شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی اتوار دس جولائی کو ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران شریک ہوئے، اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
جبکہ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوئے،زونل رویت ہلال کمیٹی کا کہناہے کہ پنجاب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

ادھرمحکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ،ذی الحجہ کے چاند کی عمر 13 گھنٹے ہے،چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت19 گھنٹے سے زائد ہو تو رویت ممکن ہے۔