پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jun 29, 2022 | 11:05:AM
پنجاب اسمبلی،مخصوص نشستیں،لاہور ہائیکورٹ،مسلم لیگ ن
کیپشن: کیس کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے: درخواست/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا پانچ مخصوص نشستوں کے متعلق نوٹفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔

 مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل میں پاکستان تحریک انصاف، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بنچ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم سنایا، عدالت سنگل بنچ کا پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔

 درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹفکیشن جاری کرنے کا حکم معطل کیا جائے، کیس کو آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔