زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

Jun 29, 2022 | 10:27:AM
زلزلہ،اسلام آباد،زلزلہ پیما مرکز
کیپشن: زلزلہ 130 کلومیٹر زیر زمین آیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد و گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد و گرد و نواح میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلہ 130 کلومیٹر زیر زمین آیا۔