بلاول بھٹو کی جانب سےناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Jun 29, 2021 | 13:17:PM
بلاول بھٹو کی جانب سےناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلاول بھٹو کی جانب سے پی پی پی اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ناشتے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بجٹ سیشن کے حوالے سے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ بجٹ سیشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے،اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطابات میں بجٹ کے عوام دشمن نکات کو اجاگر کریں،پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی حکومت کے عوام دشمن بجٹ کو ہر فورم پر بے نقاب کرتے رہیں۔
پی پی پی اراکین اسمبلی نے بلاول بھٹو کو بتایا کہ بجٹ سیشن کے دوران پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی دوسری اپوزیشن پارٹی متحرک نظر نہیں آئی،بجٹ سیشن کے دوران بلاول بھٹو مسلسل حاضر رہے جبکہ  قائدحزب اختلاف ایوان سے غائب رہے۔بجٹ منظوری کے اہم ترین موقع پر اپوزیشن لیڈر کی ایوان میں عدم موجودگی اپوزیشن کے لئے نقصان دہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:    لیسکو:صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ، اہم انکشاف