لیسکو:صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ، اہم انکشاف

Jun 29, 2021 | 12:50:PM
لیسکو:صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ، اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لیسکو کی جانب سے صارفین کو کروڑوں روپے کی اووربلنگ کرنے کا انکشاف ،کمپنی نے صارفین کو سات کروڑ بیالیس لاکھ روپے کی اووربلنگ کی۔

 تفصیلات کے مطابق چوری شدہ یونٹس کو چھپانے کے لئے کمپنی نے اووربلنگ کر کے ریکارڈ مرتب کیا اووربلنگ کی نشاندہی لیسکو کی لیبارٹری رپورٹس میں کی گئی لیسکو کے ایم اینڈ ٹی سرکلز کی لیبارٹریز میں میٹرز کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈاؤن لوڈنگ میں کروڑوں روپے کی زائد بلنگ کرنے کے شواہد موصول ہوئے لیبارٹری رپورٹس میں زائد بلنگ کے شواہد ملنے کےباوجود صارفین کے بلوں کی تصحیح نہ کی جا سکی معاملہ وزارت پاور ڈویژن تک پہنچنے کے باوجود افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کے 6ملزم گرفتار