لاہور تا کراچی چلنے والی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کیلئے معطل

Jul 29, 2026 | 12:14:PM
لاہور تا کراچی چلنے والی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کیلئے معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)لاہور تا کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی ہے۔

قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل ہوگیا ہے۔

شالیمار ایکسپریس ٹرین پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔

دوسری جانب، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس ٹرین کو اب براستہ ساہیوال کراچی چلایا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:یااللہ رحم۔۔!زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے