لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 تارکین وطن ہلاک، 50 لاپتا

Jul 29, 2025 | 23:04:PM
لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 تارکین وطن ہلاک، 50 لاپتا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) لیبیا کے مشرقی ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 18 تارکین وطن ہلاک ہوئے جبکہ  50 لاپتا ہے۔ 

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا کہ کشتی حادثےکے نتیجے میں 18 تارکین وطن ہلاک اور 50 لاپتا ہوگئے جبکہ 10 افراد کو بچالیا گیا،یہ واقعہ لیبیا کے  شہر  طبرق کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، یہ ساحلی شہر  مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  لیبیا مہاجرین کے لیے یورپ جانے کی کوشش میں خطرناک سمندری سفر کرنے والوں کا بڑا مرکز بن چکا ہے ۔

یاد رہےکہ لیبیا  میں اس سے قبل بھی کئی کشتی حادثات رونما ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ بھی 2 کشتی حادثات میں60 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز