ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ 1600 روپے کمی

Jul 29, 2025 | 18:06:PM
ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ 1600 روپے کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ، عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستاہوکر 3320 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔

ملکی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1600 روپے سستاہوکر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونا 1372 روپے سستاہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے پر آگیا ۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت  3963 روپے کی سطح پر ہی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:200 یونٹ کے بعد اضافی بل، صارفین کیلئے اہم خبر