روس کا یوکرین کی جیل پر حملہ، 20 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) روس نے رات گئے یوکرین پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
یوکرینی میڈیا کے مطابق روس نے اپوریژیا یوکرین میں جیل پر 8 فضائی حملے کیے جس دوران جیل کی عمارت پر FAB بم گرائے گئے۔
یوکرینی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ روسی حملے میں 20 افراد ہلاک اور 35 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں بھی روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:دبئی میں ون فری زون پاسپورٹ کا آغاز