اسحاق ڈار عافیہ صدیقی کا ذکر نہ کرتے تو بہتر ہوتا،شہلا رضا

Jul 29, 2025 | 00:40:AM
اسحاق ڈار عافیہ صدیقی کا ذکر نہ کرتے تو بہتر ہوتا،شہلا رضا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نےکہا ہے کہ اسحاق ڈار عافیہ صدیقی کا ذکر نہ کرتے تو بہتر ہوتا۔ 

 24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کی،انہوں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے امریکی تھنک ٹینک کو دیئے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا وزیر خارجہ کو عافیہ صدیقی کی سزا کے معاملے پر بیان سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

شہلا رضا نے پی ٹی آئی کے احتجاج  کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایسا احتجاج نہیں کر سکتی جس سے حکومت کو خطرہ ہواور ان کے احتجاج میں پختونخوا کے علاوہ کہیں سے لوگ نہیں نکلتے۔

پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما اظہر صدیق نے اسحاق ڈار کے حالیہ بیان پر پوچھا کہ کیا امریکہ اپنے شہریوں کو عافیہ کی طرح دوسرے ممالک کے حوالے کرتا؟ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا بیان غیر مناسب تھا جبکہ مسلم لیگ ن  کےرہنما علی گوہر بلوچ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بیان پر کچھ لوگوں نے پوائنٹ سکورنگ کی،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی زبر دست سمت میں جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت پروفیشنل فوج سے محروم، ہر مسئلے کا حل جنگ نہیں: برگیڈیئر حارث نواز