بھارت پروفیشنل فوج سے محروم، ہر مسئلے کا حل جنگ نہیں: برگیڈیئر حارث نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دفاعی تجزیہ کار برگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ بھارت پروفیشنل فوج سے محروم ہے،بھارت کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ہر مسئلے کا حل جنگ میں تلاش کرنا درست حکمت عملی نہیں ہے۔
پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار برگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ بھارت 40 سے 45 دن میں دوبارہ کوئی بڑی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ نہ تو ان کی فوج پروفیشنل ہے اور نہ ہی ان کے پائلٹ طیارے اُڑانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری صلاحیت کو دنیا تسلیم کرتی ہے جبکہ بھارت کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ہر مسئلے کا حل جنگ میں تلاش کرنا درست حکمت عملی نہیں ہے،برگیڈیئر حارث نواز کے مطابق بھارت کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، لیکن اس کی ناقص پالیسیوں کے باعث چین براہمپوتر پر ڈیم بنا رہا ہے جس سے خود بھارت ہی مشکلات میں گھر رہا ہے۔
سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مودی کے مظالم کا پردہ چاک کردیا: عبداللہ حمید گل
پروگرام کے دوسرے حصے میں تجزیہ کار عبداللہ حمید گل نے کہا کہ بھارت کے سابق وزیر داخلہ نے نریندر مودی کی حکومت کے سنگین مظالم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ظلم و ستم کی داستانیں طویل ہیں، مگر بدقسمتی سے عالمی سطح پر نہ تو ان پر کوئی پابندی عائد کی جارہی ہے اور نہ ہی کوئی کھل کر مذمت کرتا ہے۔عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جانتے ہیں کہ اگر بھارت پاکستان کا پانی روکے گا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم بھارت کے اس اقدام پر نہ تو ورلڈ بینک نے کوئی مراسلہ جاری کیا اور نہ ہی عالمی برادری نے بھارت کی سرزنش کی کہ اس نے پاکستان کے پانی پر کیوں قدغن لگائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی بقا کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرنا ہوں گے، کیونکہ بھارت ’’مہادیو آپریشن‘‘ کے نام پر معصوم لوگوں کا خون بہا کر انہیں پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر دو ارکان اسمبلی پر پابندی عائد