سعودی شہزادہ ترکی بن محمد انتقال کر گئے

Jul 29, 2023 | 21:06:PM
سعودی شہزادہ ترکی بن محمد انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد بن سعود الکبیر آل سعود انتقال کرگئے، ان کا نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے شہزادہ ڈاکٹر ترکی بن محمد کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے نمازہ جنازہ کا بھی اعلان کیا تھا، وہ جمعے کے روز دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے، وہ سعودی عرب کے شاہی مشیر بھی تھے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان نے پیغام جاری کیا کہ مرحوم شہزادے کی نمازجنازہ آج ریاض میں موجود امام ترکی بن عبدللہ مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی قوانین میں بڑی تبدیلی، صدر نے دستخط کر دیئے

خیال رہے کہ شہزادہ ترکی بن محمد ریاض میں پیدا ہوئے، 1974 میں کنگ سعود یونیورسٹی ریاض سے سیاسیات میں گریجوایشن کی، کیمرج یونیورسٹی برطابیہ سے 1978 میں معاشیات میں انہوں نے ایم فل کیا اور لندن یونیورسٹی سے 1982 میں انہوں نے سیاسیات میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کو سعودی ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 7 مئی 2016 کو اپنا مشیر تعینات کیا۔

ڈاکٹر شہزادہ ترکی بن محمد 8 سال تک کنگ یونیورسٹی ریاض میں سیاسیات کے پروفیسر رہے، 1983 میں دفتر خارجہ میں مغربی ادارے کے ڈپٹی کے طور پر تعینات ہوئے۔