یوم عاشور پر لوگوں کا قبرستانوں کا رخ ، قبروں کی لپائی اور فاتحہ خانی کی گئی

Jul 29, 2023 | 20:13:PM
یوم عاشور پر لوگوں کا قبرستانوں کا رخ ، قبروں کی لپائی اور فاتحہ خانی کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)یوم عاشور کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد شہر خاموشاں  یعنی قرستان پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کی اور پھول ڈالنے کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام کو اسلام کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق اور باطل کے درمیان واضح حد قائم کر دی، آج فرزندان اسلام انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

یوم عاشور پر جہاں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،وہیں 10 محرم کو قبرستان جانے کی روایت بہت پرانی ہے،لوگ یوم عاشور پر اپنے رشتہ داروں کی قبر وں پر خصوصی طور پر حاضری دیتے ہیں ، قبرستانوں میں صبح سویرے ہی لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں کی مرمت کی اور گل پاشی کے بعد ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں:یوم عاشور: میانوالی کے علاقہ ماڑی میں ملک کا منفرد کشتی برادر جلوس

اس موقع پر کمسن بچے بھی بڑوں کے ساتھ اپنے بزرگوں، عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں کی آخری آرام گاہوں کے قریب بیٹھے درود و تسبیح کرتے رہے۔