یوم عاشور: میانوالی کے علاقہ ماڑی میں ملک کا منفرد کشتی برادر جلوس

Jul 29, 2023 | 18:54:PM
یوم عاشور: میانوالی کے علاقہ ماڑی میں ملک کا منفرد کشتی برادر جلوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر سے یوم عاشور کے سلسلے میں جلوس نکالے گئے،میانوالی کے علاقہ ماڑی سے10 محرم کا منفرد  کشتی بردار جلوس نکالا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ ماڑی میں ملک کامنفرد  کشتی بردار  جلوس نکالا گیا، عزاداردریائے سندھ میں کشتیوں کے ذریعے منزل کی جانب روانہ ہوئے،ضلع بھر سے آئی ماتمی سنگتوں نے نوحہ خوانی پر ماتم کیا،ماڑی میں نکالے گئے جلوس کے ذریعےعزاداردریا ئے سندھ کی موجوں پر سفر کرکے دریائے فرات کی یاد تازہ کرتے ہیں،جلوس میں موجود عزادار شہدائے کربلا کی پیاس کو یاد کرکے گریہ زاری کرتے رہے۔
کشتی بردار جلوس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جلوس کے ساتھ موجودتھیں۔

یہ بھی پڑھیں:فریال مخدوم نے اپنے شوہر باکسر عامر خان سے علیحدگی اختیار کر لی
ماڑی سے برآمد ہونے والا کشتی بردار جلوس وانڈا ککڑانوالہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔