سرکاری ملازمتوں کے خواہش مند افراد کیلئے بری خبر

Jul 29, 2022 | 19:41:PM
وزیراعلیٰ پنجاب، چودھری پویز الٰہی، بھرتیوں پر پابندی عائد
کیپشن: ورکر آفس میں کام کرتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی لگادی۔

چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق پنجاب بھر میں تمام بھرتیوں پر پابندی عائد ہوگی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیاں جاری رہیں گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔