مشہور کمپنی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ، خریدار چکرا گئے

Jul 29, 2022 | 15:52:PM
مشہور کمپنی ،گاڑیوں ،قیمتوں ،بےتحاشہ ،اضافہ، خریدار ،چکرا گئے
کیپشن: مشہور کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ کردیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گاڑی کے خریدار افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ مشہور کارمینوفیکچر کمپنی ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔ لگژری گاڑیوں کی قیمت میں 7 لاکھ 60 ہزار سے 31 لاکھ 60 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 1300 سی سی اور 1500 سی سی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے 9 لاکھ 10 ہزار روپے تک کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 1600 اور 1800 سی سی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 9 لاکھ 90 ہزار روپے سے 12 لاکھ 90 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے 2700 اور 2800 سی سی کی لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں 19 لاکھ 20 ہزار سے 31 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طیبہ گل ہراسانی معاملہ، سابق چیئرمین نیب کے خلاف حکومت کا بڑا قدم

کمپنی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈالر کی روز بدلتی قیمت کو قیمتوں میں اضافے کا جواز بنایا ہے۔ کمپنی نے پارٹس کی درآمد میں مشکلات کی وجہ سے بروقت ڈیلیوری سے بھی معزرت کرلی ہے۔ گاہکوں کو مزید 3 مہینے صبر کرنے یا رقم واپس لینے کی آپشن دی گئی ہے۔