طیبہ گل ہراسانی معاملہ، سابق چیئرمین نیب کے خلاف حکومت کا بڑا قدم

Jul 29, 2022 | 13:53:PM
طیبہ گل ،ہراسانی معاملہ، سابق چیئرمین نیب ،خلاف ،حکومت ،بڑا قدم
کیپشن: طیبہ گل ہراسانی معاملہ میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے طیبہ گل نامی خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔ جس کے بعد کمیشن نے طیبہ گل سے ملاقات کی، جس میں طیبہ گل نے تفصیلی بات چیت کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات طیبہ گل تفصیلات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ طیبہ گل نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی خوفناک یادوں سے اب بھی خوف طاری ہوتا ہے۔ اپنے ساتھ ہونی والی زیادتی کو کسی بھی فورم پر ثابت کر سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: غریب عوام پر 2 دن میں تیسرا ایل پی جی بم گرگیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن نے طیبہ گل کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سن کر رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔