غریب عوام پر 2 دن میں تیسرا ایل پی جی بم گرگیا

Jul 29, 2022 | 13:25:PM
غریب عوام ،2 دن ،تیسرا ایل پی جی ،بم
کیپشن: غریب عوام پر دو دن میں تیسرا ایل پی جی بم گرادیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 48 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسرا اضافہ کردیا گیا ہے۔ غریب عوام پر ایل پی جی مافیا نے تیسری مرتبہ گیس بم گرادیا ہے۔ ایل پی جی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر 10 روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد اب لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمت 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 455 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2950 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 11350 روپے کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل مہنگا، اوگرا نے بھی تیاری پکڑ لی