عالمی منڈی میں تیل مہنگا، اوگرا نے بھی تیاری پکڑ لی

Jul 29, 2022 | 12:58:PM
عالمی منڈی،تیل مہنگا، اوگرا ،تیاری
کیپشن: عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائی۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: غریب عوام پر بڑا پیٹرول بم گرانے کی تیاری

بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ ایک تو یہ کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کر کے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ دوسرا لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لیوی ٹیکس کم کرنے سے ڈیلرز مارجن کے اثرات سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر تک بڑھادیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق بھی مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بنتا۔ ٹیکسز کی شرح بڑھا کر ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ممکن ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔