تحریک عدم اعتماد کا معاملہ:ملکی معیشیت کے بارے میں بُری خبر

Jul 29, 2022 | 12:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اسد عمر کی ملکی معیشت کے حوالے سے خطرناک پیشگوئی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک 24)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج کل نظریں سیاست پر ہیں مگر معیشت کی بگڑتی صورتحال نہایت تشویشناک ہے، حالات پہلے ہی خراب ہو گئے تھے، اب روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں، پچھلے 2 ہفتوں میں زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج سے تقریباً ایک ماہ پہلے چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا، چین سے لیے گئے 2.3 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر استعمال ہو چکے ہیں، روپے کی قدر میں اتنی تیزی سے کمی آرہی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈالرکے مقابلے میں روپیہ 62 روپے تک گر چکا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہو گا۔موڈیز، فِچ اور ایس این پی سب نے پاکستان کی درجہ بندی گرادی ہے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں ہے۔معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان پر مسلط مصنوعی نظام کو ختم کیا جائے۔