گوجر خان: سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی

Jul 29, 2021 | 10:27:AM
گوجر خان: سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گوجر خان میں سابق شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق میر پور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مریم بی بی اپنی عزیزہ کے گھر گوجر خان کے گائوں دلمی آئی ہوئی تھی کہ وہاں اس کا سابق شوہر ساتھیوں کے ساتھ آدھمکا، دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، بات بڑھنے پر سابق شوہر نےساتھیوں کے ساتھ  مل کر مریم پر تشدد کیا ۔

واضح رہے دوران تشدد ملزم نے مریم  کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگیا، خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں۔خاتون پر تشدد وناک کاٹے جانے کے واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری مقدمہ  درج کرکے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد،زیادتی اور استحصال قطعاً ناقابل برداشت ہے، ایسے گھنائونے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:    سی ویو پر پھنسے جہاز سے تیل نکالنے کا کام آج مکمل کر لیا جائیگا،محمود مولوی