سی ویو پر پھنسے جہاز سے تیل نکالنے کا کام آج مکمل کر لیا جائیگا،محمود مولوی

Jul 29, 2021 | 10:13:AM
سی ویو پر پھنسے جہاز سے تیل نکالنے کا کام آج مکمل کر لیا جائیگا،محمود مولوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاون خصوصی برائے میری ٹائم محمود مولوی نےکہاہے کہ گزشتہ روز خراب موسم کی وجہ سے کام مکمل نہیں ہوسکاسی ویو پر پھنسے جہاز سے تیل نکالنے کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر میری ٹائم کا کہنا ہے کہ تیل اس لئے فوری نکالا جارہا ہے تاکہ ساحل کو نقصان نہ پہنچےانہوں نے بتایا ہے کہ جہاز کے مالک نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہےمزید یہ کہ جہاز کے مالک نے رابطہ نہ کیا تو جہاز قبضے میں لے لیں گے۔

خیال رہے کہ خراب موسم کی وجہ سے جہاز ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔محمود مولوی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق جہاز کی انشورنس نہیں ہے،تحقیقات کررہے ہیں کہ جہاز سی ویو کے ساحل تک کیوں پہنچا۔

 یہ بھی پڑھیں:    آزاد کشمیر: چار پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ