وادیِ لیپہ کی سڑک 36 گھنٹے کی مشقت سے بحال کر دی گئی

Jan 29, 2026 | 22:58:PM
 وادیِ لیپہ کی سڑک 36 گھنٹے کی مشقت سے بحال کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد کشمیر کے محکمہ شاہرات نے  وادیِ لیپہ جانے والی سڑک 36 گھنٹے کی مشقت سے بحال کر دی۔   

ہٹیاں بالا  سے وادیِ لیپا کے دور دراز علاقوں میں موجود شہریوں کا رابطہ بحال ہو گیا ہے۔

آزادکشمیر میں حالی ہشدید برف باری دوران گلیشئیر سرکنے کے سبب لیپا کی وادی کشمیر کے باقی علاقوں سے  کٹ گئی تھی۔

محکمہ شاہرات کے جفاکش اہلکاروں نے 36 گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد لیپہ ویلی جانے والی شاہراہ  بحال کی۔

آج شام وہیل لوڈر موجی کیمپ تک پہنچ گیا آگے انجینئرز کی مشینری پہلے ہی سڑک بحال کر چکی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ داوکھن کے قریب گلیشیئر آنے سے روڈ عارضی بند ہو گی ہے جس کی بحالی کے لیے ٹیم روانہ ہو گی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے 22 رنز سے جیت لیا

 موجی سے واپس آنے والی ٹیم داوکھن پہنچ کر روڈ مکمل طور پر بحال کرے گی۔

شدید سرد موسم میں محکمہ شاہرات کے جوانوں نے اس اہم سڑک کو بحال کرنے کے لئے  دن رات  کام کیا۔

ہٹیاں بالا لیپہ روڈ کی بحالی پر عوام نے محکمہ شاہرات کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: فائیو جی انٹرنیٹ  کی سہولیات کا انتظار اب ختم، نیلامی کی تاریخ سامنے آگئی

حکام نے خبردار کیا ہے کہ راستے میں برف موجود ہونے کی وجہ سے لیپہ ویلی جانے کے لیے صرف فور بائی فور گاڑی کے ٹائروں پر چین چڑھا کر ہی ضروری سفر کیا جا سکتا ہے۔

 لیپہ ویلی کی عوام اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ سڑک پر پھلسن بہت زیادہ ہے ۔