انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 279.81 روپے سے کم ہوکر 279.80 روپے پربند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.88 روپے پر برقرار رہا جبکہ یورو26 پیسے کم ہوکر 338.26 روپے کا ہوگیا ۔
برطانوی پاؤنڈ 78 پیسے اضافے سے 390.23 پر پہنچ گیا جبکہ یو اے ای درہم 1پیسے کم ہوکر 77.30 روپے پر آگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.42 روپے پر برقرار رہا.
یہ بھی پڑھیں:شناختی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کا فیصلہ! انگوٹھےکا نشان ختم، نیا سسٹم آ گیا