لاہور کے کراؤڈ بہت سپورٹ کیا۔یہاں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ؛ایڈم زمپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زمپا نے کہاہے کہ میں تیسری مرتبہ پاکستان آیاہوں اور یہاں کی کنڈیشنز سے آگاہ ہیں،لاہور کے کراؤڈ بہت سپورٹ کیا،یہاں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈم زمپا کا کہنا تھاکہ اس سیریز سے ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری کا موقع ملے گا،نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ سے تیاری کا بہترین موقع ہے، ہمارے کھلاڑیوں کی اکثریت پچھلے چھ سے آٹھ ہفتے خاصی ٹف کرکٹ کھیلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے دس اوورز کے بعد پچ سلو ہونا شروع ہوگئی تھی،پاور پلے اور اس کے بعد میرا رول رنز روکنا اور وکٹیں لینا تھا جسے میں نے اچھے سے نبھانے کی کوشش کی۔
ایڈم زمپا کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز میں سپنرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا ،انڈیا میں ہونے والے میچز میں بلے بازوں کے لیے کافی کچھ ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں : پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے 22 رنز سے جیت لیا