کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹر ویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ

Jan 29, 2026 | 18:56:PM
کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹر ویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر​این ایچ اے نے اہم اقدام کرتے ہوئے کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹر ویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو قومی موٹر وے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

 وزیرِ مواصلات نے سیالکوٹ سے کرتار پور موٹروے کی تعمیر پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، جسے "گرو نانک ایکسپریس وے" کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

 اجلاس کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس منصوبے کے گردوپیش میں بین الاقوامی معیار کے تھری، فور اور فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ سکھ کمیونٹی کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے لندن، کینیڈا اور امریکہ میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جائے اور ان منصوبوں کو عالمی روڈ شوز کا حصہ بنایا جائے۔

​وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ منصوبے خطے کے لیے "گیم چینجر" ثابت ہوں گے، جس سے نہ صرف مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ نارنگ منڈی اور بدو ملہی جیسے ملحقہ شہروں کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  مذاکرات کیخلاف ہوں، روس کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنی چاہیے: رمضان قادریوف