بانی سے ملاقات؛ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر دھرنا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے اور اب تک کسی کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
سلمان اکرم راجا کی جانب سے دھرنے کا اعلان کئے جانے کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ وہ ساری رات یہاں بیٹھیں گے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی اڈیالہ جیل والی سڑک پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلیمان اکرم راجا نے بتایا کہ ہمیں رات ساری بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے۔ سہیل آفریدی بھی دھرنے میں شریک رہیں گے۔
ی ہبھی پڑھیئے: گرین شرٹس کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ؛ آسٹریلین ہائی کمشنر ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے