گرین شرٹس کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ؛ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز السوپ اور ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی  قذافی سٹیڈیم آئے

Jan 29, 2026 | 18:13:PM
 گرین شرٹس کا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ؛ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز السوپ اور ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی  قذافی سٹیڈیم آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور  آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا  پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  دیکھنے کے لئے آسٹریلیا کے اسلام آباد میں ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی سٹیڈیم آئے ہوئے ہیں۔  قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے خود سٹیڈیم کے گیٹ پر آ کر  آسٹریلین ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔ 

 آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا ۔

آسٹریلین ہائی کمشنر  نے  گزشتہ سال نئے سرے سے تعمیر کئے گئے قذافی سٹیڈیم میں سہولیات، سٹیڈیم کی خوبصورتی اور یہاں کھچا کھچ بھرے تمام انکلوژرز میں موجود  شائقین کے جوش و خروش کی تعریف  کی۔

 آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین خود بھی کرکٹ کے فین ہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے آج قذافی سٹیڈیم آ  کر بہت  خوشی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ، پاکستان نے 168 رنز بنا لئے 

میچ کے اختتام پر  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم تشریف لانے پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین  کا شکریہ ادا کیا ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کا  قذافی سٹیڈیم آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

چیف آف کرکٹ آسٹریلیا جیمز السوپ، جوش روول بورڈ ممبر کرکٹ آسٹریلیا۔سی ای او آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن پول مارش نے بھی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کے ساتھ   قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے جوش اور کرکٹ سے محبت  کی تعریف کی۔