ونیزہ احمد نے بیٹے اور بیٹی کی پیدائش پردقیانوسی سوچ کیخلاف آواز اٹھادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابقہ سپر ماڈل ونیزہ احمد نے بیٹیوں اور بیٹوں کی پیدائش پر دقیانوسی سوچ کے خلاف آواز اٹھادی۔
ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ونیزہ احمد نے کہا کہ میرے والد بہت پڑھے لکھے شخص تھے لیکن اس کے باوجود مجھے نظر آتا تھا کہ ان کے دل میں ہے انہیں اپنی پہلی اولاد بیٹا چاہیے تھا۔
سابقہ ماڈل نے کہاآج کے دور میں یہ سوچ بدل رہی ہےکیونکہ اب خواتین کو اپنی قدر آگئی ہے، اب لوگوں کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ ہر کوئی اپنی قسمت لے کر آتا ہے، اپنا سفر وہ خود لکھتا ہے، اپنی کہانی خود تخلیق کرتا ہے۔
ونیزہ احمدنے کہاکہ یہ اب پرانی باتیں ہوگئی ہیں کہ ہم ایسے پیدا ہوئے تھے یا ماں باپ کے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا، ہمارے اماں ابا ایسے تھے، نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اریجیت سنگھ کی موسیقی سے کنارہ کشی؛ ساحر علی بگا نے بھی اہم اعلان کردیا
سابقہ سپرماڈل نے مزید کہا کہ ہم کری ایئٹرز ہیں، خاص طور پر جو عورتیں ہیں وہ اتنی امیزنگ ہیں کہ یہ لمیٹڈ چیز کہ میں یہ نہیں کرسکتی، لمیٹڈ سوچ کہ میں یہ نہیں کرسکتی، میں یہ بدلنا چاہتی ہوں۔