اریجیت سنگھ کی موسیقی سے کنارہ کشی؛ ساحر علی بگا نے بھی اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے میوزک کیرئیر سے متعلق جلد بڑا فیصلہ لینے کا اعلان کردیا ۔
ساحر علی بگا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے میوزک سے متعلق اہم فیصلہ لینے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا، ان کی یہ اسٹوری بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے پلے بیک میوزک سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔
ساحرعلی بگانےاپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے میوزک نہیں چھوڑا بلکہ انہوں نے آزادی کا انتخاب کیا، کیونکہ ایک سچا فنکار دستبردار نہیں ہوتا بلکہ ایک حقیقی فنکار آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جب کوئی انڈسٹری کی تعمیر کے لیے برسوں کی محنت لگاتا ہے اور وہی انڈسٹری ان کا دل توڑ دیتی ہے تو مشکل ضرور ہوتی ہے لیکن ضروری فیصلے کرنے ہوتے ہیں،میں بھی جلد کوئی کوئی اہم فیصلہ کروں گا اور اس کا عوامی طور پر اعلان کروں گا، موسیقی کا ایک حقیقی سفر شروع ہونے والا ہے، سچائی، آزادی اور خالص فن سے چلنے والا سفر۔
معروف گلوکاراورموسیقار نے اپنی اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ اگلا باب جلد شروع ہوگا، لوگ جڑے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اریجیت نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ وجوہات سامنے آ گئیں
واضح رہے رواں ہفتے ہی بھارت کے معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔