ہر شہری کو AIکی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ

Jan 29, 2026 | 11:59:AM
 ہر شہری کو AIکی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک ملک نے اپنے ہر شہری کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ کی ایک سرکاری ویب سائٹ پر برطانوی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ ہر شہری کو اے آئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے اور موثر استعمال کے لیے اس کی تربیت فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تربیت ملک کے ہر بالغ شہری کو دی جائے گی اور 20 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہونے والے مختصر کورسز میں لوگوں کو سکھایا جائے گا کہ کام کے مقامات پر اے آئی ٹولز کو کس طرح بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تربیت کے نتیجے میں کارکنان معمول کے روزمرہ کاموں سے آزاد ہوں گے اور زیادہ ہائی اسکلڈ نوکریاں پیدا ہوں گی، جبکہ کورس مکمل کرنے والے افراد کو ورچوئل اے آئی فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں غیر ملکی شہری پر قسمت مہربان، لاکھوں ڈالر جیت لیے

ڈیپارٹمنٹ فار سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق برطانوی شہریوں کو مختصر وقت کے ان کورسز کی تربیت کے حکومتی فیصلے کو بزنس ایکسپرٹ پینل اور ٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل ہے۔