دبئی میں غیر ملکی شہری پر قسمت مہربان، لاکھوں ڈالر جیت لیے

Jan 29, 2026 | 11:53:AM
دبئی میں غیر ملکی شہری پر قسمت مہربان، لاکھوں ڈالر جیت لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں نوکری پیشہ بھارتی شہری نے دبئی ڈیوٹی فری کی ملینیئم ملین ایئر سیریز 533 کی پروموشن میں 10 لاکھ ڈالر جیت لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ بھارتی شہری امیت نے 14 جنوری کو آن لائن ٹکٹ خریدا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہونے والی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے کے بعد امیت نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2026 کا بہترین تحفہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق امیت 270 ویں بھارتی شہری ہیں جنہوں نے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ہے جو دبئی میں ریئل اسٹیٹ بروکریج کا کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا تھا۔

60 سالہ نامپلی راج دبئی میں واچ مین کی نوکری کرتا ہے، اس نے بِگ ٹکٹ نامی لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا، مذکورہ شخص پر قسمت مہربان ہوگئی اور لاٹری اس کے نام نکل آئی۔

یہ بھی پڑھیں:عالی سطح پر سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم،پاکستان میں فی تولہ 25ہزار تک بڑھنے کا امکان

اعلان کردہ بِگ ٹکٹ ملینیئر الیکٹرانک لکی ڈرا میں راج ملیا کامیاب ہوگیا۔ لکی ڈرا میں ایک ملین درہم (تقریباً 2 کروڑ 32 لاکھ 76 ہزار 460 روپے) جیت لیے تھے۔