امریکا نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو الرٹ کر دیا

Jan 29, 2026 | 09:39:AM
امریکا نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو الرٹ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کا سفر کرنے کے خواہش مند امریکی شہریوں کو اپنے منصوبوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ انتباہ 26 جنوری کو جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں دیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق پاکستان میں جرائم، سول بدامنی، دہشتگردی، اغوا کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کو لیول 3 (Reconsider Travel) کیٹیگری میں رکھا ہے۔

 جس کا مطلب ہے کہ یہاں سکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور دہشتگرد حملے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق دہشتگرد حملوں کے ممکنہ اہداف میں ٹرانسپورٹ کے مراکز، ہوٹلز اور مارکیٹس، شاپنگ مالز ، فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات شامل ہیں۔

دوسری طرف ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن، سکول، ہسپتال، عبادت گاہیں، سیاحتی مقامات اور سرکاری عمارتیں شامل ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی خاتون اول کی زندگی پر مبنی دستاویز ی فلم آنے سے پہلے ہی پٹ گئی