امریکی خاتون اول کی زندگی پر مبنی دستاویز ی فلم آنے سے پہلے ہی پٹ گئی

Jan 29, 2026 | 08:53:AM
امریکی خاتون اول کی زندگی پر مبنی دستاویز ی فلم آنے سے پہلے ہی پٹ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس پر آنے سے پہلے ہی بری طرح پٹ گئی۔

75 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی دستاویزی فلم 30 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے مگر نیویارک اور لندن کے اکثر سینما گھروں میں ریلیز کے روز کا لوگوں نے ایک بھی ٹکٹ نہیں لیا یا اکا دُکا سیٹ بُک کی ہے۔ دوسرےلفظوں میں سینما گھر منہ چڑا رہے ہیں۔

اس دستاویزی فلم میں صدرٹرمپ کی حلف برداری سے بیس روز پہلے کی کہانی ہے، دعویٰ کیا جارہاہےکہ خاتون اول نے اس فلم میں کردارپر 28 ملین ڈالر لیے ہیں۔

میلانیا سے متعلق دستاویزی فلم کے حقوق لینےکیلئے  ایمازون نے 40 ملین ڈالر  اور  اسکی مارکیٹنگ، پروموشن اور ڈسٹری بیوشن پر 35 ملین ڈالرخرچ کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:پرتگال میں کرسٹن نامی طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

خاتون اول کا کہنا ہےکہ اس دستاویزی فلم میں انکی زندگی کی وہ کہانی دکھائی گئی ہے جو اب تک کسی کو معلوم نہیں۔

اس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کیسے اپنے بزنس، فلاحی کاموں اور فیملی کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور انہوں نے کس طرح ایسٹ ونگ کو اسٹیبلیش کیا ہے۔

امریکی میزبان نے میلانیا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تاریخی ایسٹ ونگ تو اب ہے ہی نہیں کیونکہ اسے گرا کر بال روم بنایا جارہا ہے۔

صدر ٹرمپ نیویارک میں پیدا ہوئے تھے جبکہ انکی اہلیہ میلانیا عشروں سے اسی ریاست کی ایلیٹ سماجی محفلوں کو اپنی موجودگی سے چار چاند لگاتی رہی ہیں۔

یہ حیرت انگیز ہےکہ نیویارک شہر کے ٹائمز  اسکوائر پر واقع اہم سینما گھروں کے ساڑھے7 بجے کے شوز میں 25 ڈالر کا کوئی ایک ٹکٹ بھی اس دستاویزی فلم کا نہیں خریدا گیا۔