مجھے اپنے دور حکومت میں نظرانداز کیا گیا، طاہر صادق کی پارٹی رہنماﺅں پر تنقید

Jan 29, 2024 | 19:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما امیدوار این اے 49میجر (ر)طاہر صادق نے اپنے ہی پارٹی رہنماؤں کو نشانے پر رکھ لیا،تنقید کے نشتر چلا دیئے۔
میجر(ر)طاہر صادق نے ویڈیو بیان پارٹی رہنماؤں زلفی بخاری،عمرایوب اورامین اسلم کی کلاس لگادی،ان کاکہناتھا کہ اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دورمیں بھی میں اپوزیشن میں تھا،زلفی بخاری ضلع میں ایک نیاحلقہ بناناچاہتاتھا جو اس کے بس کاکام نہیں،ملک امین اسلم اورزلفی بخاری جیسے لگڑوں کی وجہ سے مجھے اپنے دور حکومت میں نظرانداز کیا گیا ۔
میجر (ر)طاہر صادق نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی خوب دھجیاں اڑائی گئیں،ضلع اٹک کے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے میرے پاس ثبوت موجودہیں جو بانی چیئرمین کو وقت پر دکھاؤں گا۔
این اے 49 سے پی ٹی آئی امیدوار نے کہاکہ میرابیٹامیراحقیقی وارث ہے اس نے علاقہ کی عوام کو ان کاحق دلایا،میجر طاہر صادق کا بیان ان کے ذاتی فیس بک پیج پر نشراہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کالا دھن کمانے والوں کیلئے بری خبر ، سٹیٹ بینک کا کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑا فیصلہ