صادق آباد: پولیس کا غیر ملکی سیاحوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ، ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

Jan 29, 2024 | 00:01:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صادق آباد میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ پولیس کے ہتک آمیز رویے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

پولیس کی جانب سے غیر ملکی سیاحوں سے سائیکلیں اور کیمرے چھین لئے گئے، غیر ملکی سیاح الیکس نے پولیس پر تشدد کا الزام بھی لگا دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطالوی سیاح الیکس کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے 5 پر ناشتہ کرنے بیٹھے تھے، پولیس اہلکار آگئے اور جانے کا کہا، مجھے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، سزا نہ دی گئی تو ایمبیسی سے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 46 اور 47 سے آزاد امیدوار پر انتخابی مہم کے دوران حملہ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی

دوسری جانب  پولیس کی منطق ہے کہ غیر ملکی سیاح پروٹوکول کے بغیر  جانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ اٹلی سے آئے 3 سیاح سائیکل پر پاکستان کا ٹور کر رہے تھے جب ان کے ساتھ یہ واقع پیش آیا، تین سیاحوں میں سے ایک سیاح برطانوی باشندہ ہے جبکہ خاتون اور متاثرہ سیاح کا تعلق اٹلی سے ہے۔