نوواک جوکووچ نے 10ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت لیا، نڈال کا عالمی ریکارڈ برابر

Jan 29, 2023 | 22:55:PM
نوواک جوکووچ نے 10ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت لیا، نڈال کا عالمی ریکارڈ برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سربیا کے عالمی ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل 10 ویں بار جیت کر رافیل نڈال کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے 

تفصیلات کے مطابق میلبرن کے روڈ لیور ارینا میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا فائنل سربیا کے نوواک جوکووچ اور یونان کے اسٹیفنوس سٹسیپاس کے درمیان کھیلا گیا۔

نوواک جوکووچ شروع سے ہی حریف اسٹیفنوس پر حاوی رہے، انہوں نے  پہلا سیٹ 3-6 سے اپنے نام کیا  ، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا سیٹ سنسنی خیز رہا تاہم جوکووچ نے ٹائی بریکر پر 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔

سربین سٹار نے تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ بھی ٹائی بریکر پر 6-7 سے جیت کر ریکارڈ دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس جیت کے ساتھ نوواک جوکووچ کی مجموعی گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد رافیل نڈال کے برابر یعنی 22 ہوگئی ہے۔