پی پی رہنما شگفتہ جمانی بےنظیر بھٹوکے رنگ میں رنگ گئیں

رستے کی ریاست اور پارلیمان کے تقدس میں زمین آسمان کا فرق ہے، شگفتہ جمانی 

Feb 29, 2024 | 17:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما شگفتہ جمانی بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر والا لباس پہن کر قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے پہنچ گئیں ۔

 پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا کہنا ہے کہ رستے کی ریاست اور پارلیمان کے تقدس میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ بے نظیر ہماری زندگی کی ساتھی، ہماری اُستاد ہماری لیڈر رہ چکی ہیں ان کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔ آج میں جس مقام پر ہوں وہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو صاحبہ ہیں۔ اُنہوں نے اس ملک کی جمہوریت کو مستحکم رکھنے کیلئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا۔ 
اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے لیڈر اور ممبران کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں اور اس ہاؤس کا جو تقدس ہے وہ برقرار رہے۔  کیونکہ اس کے تقدس کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت قربانیاں دی ہیں   اور اس ملک کو مستحکم کرنے کیلئے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی ایسی پارٹی نہیں جس نے اتنی قربانیاں دی ہو۔

لازمی پڑھیں:قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ،سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ یہ ملک قائم اور دائم رہے،  وہ لوگ جو آج کہتے ہیں کہ ہم ووٹ لے کر آئے ہیں بہتر ہے کہ وہ دوسروں پر انگلی اُٹھانے کے بجائے تھوڑا سا اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں اور جان لیں کہ رستے کی ریاست اور پارلیمان کے تقدس میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔