ن لیگ،جے یو آئی کے 2 سینیٹرز مستعفی ہوگئے

Feb 29, 2024 | 10:40:AM
 ن لیگ،جے یو آئی کے 2 سینیٹرز مستعفی ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے چند منٹ قبل ن لیگ،جے یو آئی کے 2 سینیٹرز مستعفی ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کی نشستوں سے استعفیٰ دیدیا۔سنیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا۔ سینیٹر نزہت صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیں گی۔

ضرور پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔