برطانوی باکسر کار حادثے میں زخمی، 2افرادہلاک 

Dec 29, 2025 | 20:39:PM
برطانوی باکسر کار حادثے میں زخمی، 2افرادہلاک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کی کار کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ انتھونی جوشوا نائیجیریا میں کار کے حادثے میں زخمی ہوگئے،نائیجیرین پولیس کے مطابق حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ برطانوی باکسر کو معمولی زخم آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتھونی جوشوا کی گاڑی راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنسرٹ میں پرفارمنس کے درمیان افسوسناک حادثہ, شائے گل شدید زخمی