باجوڑ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران5خوارج ہلاک، میجر شہید

Dec 29, 2025 | 18:25:PM
باجوڑ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران5خوارج ہلاک، میجر شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ5خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے میجر عادل زمان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 دسمبر کو ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا،آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5خوارج کو ہلاک کردیا گیا،ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عدیل زمان بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، وہ اگلے مورچوں سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے،36سالہ شہید میجر عدیل زمان کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی