بھوٹان کے باؤلر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

Dec 29, 2025 | 15:27:PM
بھوٹان کے باؤلر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھوٹان کے سونم ییشے نے میانمار کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈ بنایا۔

سونم ییشے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے۔ لیفٹ آرم سپنر سونم ییشے نے 4 اوورز میں 8 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ سونم ییشے نے 4 اوور میں 7 رنز دے کر 8 وکٹیں لیں۔

میانمار کی ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:سنگین الزامات ، ایس پی شہر بانو  کا ردعمل آگیا

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں زیادہ سے زیادہ 7 وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے۔ مینز اینڈ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 6 باؤلرز ایک ہی میچ میں 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔