اداکار ضرار خان رشتہ ازدواج میں منسلک ،تصاویرشیئرکردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
اداکارنےسوشل میڈیاپرتصاویر شیئر کرکے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن کے مطابق انہوں نے کاروباری خاتون مومل خان سے 28 دسمبر 2025 کو نکاح کر لیا ہے۔
انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کس نے کہا کہ آپ کھانا بنا کر کسی لڑکی کا دل نہیں جیت سکتے؟
نکاح کے موقع پر ایک سادہ اور نجی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر ضرار خان نے سفید کُرتا شلوار کے ساتھ ہم رنگ واسکٹ زیب تن کی جبکہ ان کی اہلیہ مومل خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جس پر مدھم سنہری کڑھائی، سیکوئنز، زری اور چٹاپٹی کا کام کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل
مداحوں اور دوستوں کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کااظہارکیاجارہاہے۔