ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خوبروماڈل و اداکارہ حنا آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
حناآفریدی نے ٹیلی ویژن پر اپنے کیریئر کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’’پہلی سی محبت ‘‘سے کیا تھا جس کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری میں نمایاں مقام حاصل کیا،وہ اس وقت ڈرامہ’’ راجا رانی‘‘ میں اپنے کردار کے لیے تعریفیں حاصل کر رہی ہیں۔
اس ماہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر تیمور اکبر کے ساتھ منگنی کی خوشخبری بھی شیئر کی تھی،اب ان کی ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیو حنا کے بھائی شعیب خان نے شیئر کی، حنا کی بہن نے بھی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا کہ میری چھوٹی بہن جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی بارات کی تصاویراور ویڈیوز وائرل
حنا آفریدی نے اس موقع پر ہلکے اور سادہ میک اپ کے ساتھ خوبصورت لباس پہنا تھا، انہوں نے سادہ مگر نفیس چولی کے ساتھ پرنٹڈ اورگنزا لہنگا زیب تن کیا، جس پر پھولوں کا خوبصورت نقش تھا، ان کا میچنگ دوپٹہ گوٹہ ورک سے سجا ہوا تھا۔
تقریب میں ان کے قریبی خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔