محسن نقوی کا شاہین چوک انڈرپاس کا دورہ،31 دسمبر کو کھولنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )اسلام آباد میں ایک اور منصوبہ محسن اسپیڈ سے مکمل ،31 دسمبر کو کھول دیا جائےگا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صبح سویرے شاہین چوک انڈرپاس کا دورہ ،وزیر داخلہ محسن نقوی کا سائٹ پر فنشنگ ورک کا معائنہ ،کارپٹنگ ورک کا مشاہدہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر کو کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:بارشیں اوربرف باری،محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
وزیر داخلہ محسن نے نقوی نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کو 31 دسمبر تک ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، شاہین چوک انڈر پاس سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ مستقل حل ہو گا،چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے سے متعلق وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔