بینک اکاؤنٹس سے فراڈ بے نقاب ،جعلی ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار

Dec 29, 2025 | 09:13:AM
بینک اکاؤنٹس سے فراڈ بے نقاب ،جعلی ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے غیر قانونی طور پر سم ایکٹیویشن اور بینک اکاؤنٹس سے فراڈ بے نقاب ہوگیا۔

 این سی سی آئی اے نے جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار کرلیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی طریقوں سے ڈوپلیکیٹ سمز نکلوا کر متعدد بینک صارفین کو قیمتی سرمائے سے محروم کرنے والا گینگ پکڑلیا۔

این سی سی آئی اے نے مختلف پہلووں سے تحقیقات تیزکردیں۔

ملزمان عثمان، نیئر اور ریاض نادرا لنک ایم بی وی ایس سسٹم استعمال کر کے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:فراڈ سے بچائو کیلئے سائبر کرائم انویسٹی گیشن کا اہم الرٹ جاری

 ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گینگ سے سم ڈیوائسز سمیت مشتبہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

سائبر ایکسپرٹ کے مطابق بینکس کو نیا اور جدید سسٹم استعمال کرنے کی ضرورت ہے، گوگل یا مائیکروسافٹ لیول پر عالمی سطح کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

 بینک عام طور پر مقامی سطح پر تیار سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں۔

سائبر ایکسپرٹس نے تجویز دی ہے کہ بینک کے ڈیٹا سنٹرز کو مقامی کی بجائے گلوبل سافٹ ویئرز کے ذریعے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

 بینک فراڈ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی صورت حال کے باوجود ذاتی ڈیٹا کسی سے شیئر نہ کیا جائے۔