خواجہ آصف زمین کا جھوٹا پراپیگنڈاکرکے الیکشن سے بھاگ رہا ہے، والدہ عثمان ڈار

Dec 29, 2023 | 20:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں اشفاق)سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہاہے کہ خواجہ آصف زمین کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے،ستر سال قبل خواجہ آصف کے والد نے بھی مخالف امیدوار کے کاغذات مسترد کر کے الیکشن جیتا تھا ،خواجہ آصف الیکشن سے بھاگ رہا ہے ۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہاکہ جب میں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے تھے اس دن چاروں اطراف پولیس کی نفری تعینات تھی ،جن کے کاغذات چھینے گے انہیں بھی اس طرح پولیس نے گھیرے میں نہیں لیا تھا،سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے ۔
والدہ عثمان ڈار نے کہاکہ خواجہ آصف نے قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے میرے بیٹے کی جیتی ہوئی نشست لی تھی،اگر خواجہ آصف کردار ادا کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے ،خواجہ آصف میرے بیٹے کا مجرم ہے ،ان کاکہناتھا کہ انہیں معلوم تھا عمر ڈار گھر موجود نہیں پھر کیوں ریڈ کی گئی ۔
ریحانہ ڈار نے کہاکہ اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو میں سپریم کورٹ تک جاؤں گی ، 8 فروری کو خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے ، ان کاکہناتھا کہ عثمان ڈار نے جو پریس کانفرنس کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی ، عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا ،جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھی ،عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا ،جب عثمان ڈار نے تحریک انصاف کا چھوڑا میں نے اس وقت عوام کے سامنے جہاد کیلئے کھڑی ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی