کراچی: پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن

Dec 29, 2022 | 11:41:AM
کراچی: پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرر کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

کراچی پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کیماڑی، گلشن سکندر آباد میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کیے گئے جبکہ گھر گھر تلاشی لی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:  شادی کی پہلی رات ہی گھر سے  دلہا دلہن کی لاشیں برآمد

ایس ایس پی کیماڑی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔